پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی:مراد راس

پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی:مراد راس

لاہور: پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جس اکاؤنٹ سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اعلان کیا گیا وہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حال ہی میں کئی نوٹی فکیشنز کو وزیر تعلیم سے منسوب کیا گیا تھا جس میں کہاگیا تھا کہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 جون تک بند رہیں گے۔لیکن محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے اس ٹویٹ کو جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی نظام تعلیم کے تحت سرکاری اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں میں تین جون سے گیارہ اگست تک تعطیلات ہوں گی۔جبکہ گذشتہ ماہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔جس کے تحت موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسکول و کالجز کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکول و کالجز کے اساتذہ سہ پہر تین بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔