گوادر آپریشن 5 شہری شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ترجمان پاک فوج

گوادر آپریشن 5 شہری شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ترجمان پاک فوج
کیپشن: image Source: ISPR Twitter Account

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گوادر آپریشن میں 5 شہری شہید ہوئے جن میں ہوٹل کے4ملازمین اورنیوی کاایک اہلکاربھی شامل ہے۔آپریشن میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ترجمان پاک نے گوادر آپریشن کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر آپریشن میں 5 شہری شہید ہوئے جن میں ہوٹل کے4ملازمین اورنیوی کاایک اہلکاربھی شامل ہے۔آپریشن میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ مہمانوں اوعملے کونکالنے کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق ،ہوٹل کے گیٹ پرموجود گارڈ نے دہشت گردوں کو اندر داخل ہونے سے روکنا چاہا لیکن ناکام رہا۔ہوٹل میں مہمانوں اورملازمین کا تحفظ یقینی بنایا گیا،دہشت گردوں نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کوناکارہ بنایا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق،دہشت گرد ہوٹل کے مہمانوں کویرغمال بنانا چاہتے تھے لیکن فورسز نے ان کوہوٹل کی چوتھی منزل کی گیلری تک محدود کر دیا، دہشتگردوں نے ہوٹل کی چوتھی منزل پربارودی سرنگیں بچھائیں،سیکیورٹی فورسز نے متبادل رسائی سے ان کے اس پلان کو ناکارہ بنا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہذمےدارانہ رپورٹنگ کی وجہ سےدہشتگرد فورسزکی کارروائی سےبےخبررہے۔