آصف زرداری کے علاوہ کوئی سیاستدان جیل نہیں کاٹ سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

آصف زرداری کے علاوہ کوئی سیاستدان جیل نہیں کاٹ سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ
کیپشن: image Source: Sheikh Rasheed Twitter Account

اسلام آباد :شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں، آصف زرداری کے علاوہ کوئی سیاستدان جیل نہیں کاٹ سکتا،  جیل آصف زرداری کی محبوبہ ہے لیکن باقی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیرریلوےشیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں، آصف زرداری کا عمران سے  کوئی مقابلہ نہیں،وہ حساس ایشو پر بلاول بھٹو سے بلوا رہے ہیں ان کے علاوہ کوئی ایسا سیاستدان نہیں جوجیل کاٹ سکے، جیل آصف زرداری کی محبوبہ یا سسرال ہے،باقی لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی بحران نواز شریف اور زرداری کا پیدا کردہ ہے ، ، بجٹ بھی آرہا ہے،آئی ایم ایف اور ایمنسٹی اسکیم بھی آرہی ہے، دو سال مشکل ہیں جس کے بعد ملک کے معاشی بحران کا حل نکال لیا جائےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف سے دس ہاتھ آگے تھا، عمران خان نےشہبازشریف کےخلاف ایک ہی کیس بنایاہے،منی لانڈرنگ کا، اپوزیشن کوئی ایک بات کرےکہ موجودہ7مہینوں میں یہ کام غلط ہواہے۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ روزبروزحکمرانی میں وزیر اعظم  کاکنٹرول بڑھتاجارہاہے،حکومت  کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، وزیر اعظم حکومت چھوڑسکتا ہے لیکن کسی کو آر او نہیں دے گا، سیاستدان اپنا راستہ خود بناتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی سیاسی تھریٹ نہیں، حکومت کو خطرہ مہنگائی اوربیروزگاری سے ہے،پہلی دفعہ سیاستدان فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں