آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، مالیاتی پیکج پرمعاہدہ ہوگیا

 آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، مالیاتی پیکج پرمعاہدہ ہوگیا
کیپشن: image Source: IFM File Photo

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے 6 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دےدی، پیکج 39 ماہ کی قسطوں میں جاری کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب مالیاتی پیکج پرمعاہدہ ہوگیا آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے 6 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری، پیکج 39 ماہ کی قسطوں میں جاری کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ، پاکستان آیندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا، حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان آیندہ 3 سال میں پبلک فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری لائے گا اور انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائی جائے گی۔ ٹیکسوں کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو کیا جائے گا۔

،