کندھ کوٹ:رقم کی لین دین پرلاٹھیاں اور کلہاڑیاں چل گئیں، متعددافراد زخمی

کندھ کوٹ ،رقم کی لین دین پرلاٹھیاں کلھاڑیاں چل گئیں، متعدد زخمی

 کندھ کوٹ فروٹ اورسبزی منڈی میں رقم کی لین۔دین پربھٹو اورمیرانی برادری میں لاٹھیاں  کلہاڑیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں محمدعلی، ریاض، زوار ،حاکم بھٹو  افراد زخمی ہوگئے۔

چاروں افراد جب اپنی شکایت لیکرتھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ پہنچے تو تھانے کے گیٹ پرمیرانی برادری کے درجنوں لاٹھی بردار افرادنے پولیس کی موجودگی میں لاٹھیاں چلادیں ۔

جسکے نتیجے میں کئی افرادلہو لہان ہوگئے اور تھانہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں  نے بیچ بچاؤکرکے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا،  پولیس حکام نے دونوں پارٹیوں کے دو ، دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ 

تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک  مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا  ۔