’آج چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے‘

’آج چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے‘
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، اس لئے چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے، جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقل مندی ہو گی، وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش تو ہو گئی ہے لیکن آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت لاہورمیں چاند کی عمر 19 گھنٹے 17 منٹ ہو گی اور اس کی عمر 25 گھنٹے ہو تو نظر آنے کے امکانات ہوتے ہیں۔