طیب اردوان اور عمران خان کا غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

طیب اردوان اور عمران خان کا غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے پر گفتگو بھی کیا۔ 

ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان کی غزہ پر انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ساتھ کا اسرائیلی حملے روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حماس رہنما باسم النعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں اب تک 43 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ 23 شہادتیں بیت حنون میں ہوئیں۔

سابق حماس وزیر باسم النعیم کا کہنا تھا کہ صیہونی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 300 ہے، رات سے جاری اسرائیلی حملے شدید تر ہو گئے ہیں۔ پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے دعا کی جائے، اسرائیل بربریت کا مرتکب ہے، دہشت گرد ملک کو تسلیم نہ کیا جائے۔

دوسری جانب حماس رہنماؤں کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے اور حماس نے راکٹ حملوں کو غزہ کی 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس کی بمباری سے اشکیلون میں اسرائیل کی تیل کی پائپ لائن تباہ ہو گئی جبکہ اسرائیل میں شہریوں کو بنکر کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع بینی گانٹس نے کہا ہے کہ جوابی حملوں کے مکمل رکنے تک غزہ میں حملے جاری رکھیں گے، اب تک کئے گئے حملوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں سینکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا جس دوران سینئر عسکریت پسند مارے گئے، حملوں کیلئے تمام ذرائع اور آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج حملے جاری رکھے گی اور مکمل اور طویل المدتی خاموشی لائے گی، اس مقصد کے حاصل ہونے کے بعد ہی کشیدگی کم کرنے پر بات کرسکتے ہیں، فی الحال صورتحال معمول پر آنے کا کوئی وقت نہیں بتایا جاسکتا۔