دانیہ ملک نے اپنے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا

دانیہ ملک نے اپنے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو اپنی ازدواجی زندگی میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، اب انکی منحرف تیسری اہلیہ دانیہ نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کے بعد اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے بھی عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دانیہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے عامر لیاقت کا نام ہٹانے کی درخواست کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسٹاگرام کی پالیسی کے مطابق اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عامر لیاقت کا نام اپنے ساتھ نہیں رکھنا چاہتی۔ تاہم اب وہ دانیہ ملک کے نام سے پہچانی جائیں گی۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عامر لیاقت کا نام اب بالآخر دانیہ کے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب وہ دانیہ ملک کے نام سے  انسٹاگرام پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی جانب سے نجیب الطرفین سید بتائے جانے کی بھی نفی کی اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم عامر لیاقت کیوں مجھے سید بتاتے رہے جب کہ میں سید نہیں ہوں، بلکہ ملک فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔

اس کے علاوہ دانیہ نے وہ مواد بھی  ڈیلیٹ کر دیا ہے جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عامر لیاقت کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ  عامر لیاقت نے رواں سال فروری میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی نوعمر دانیہ کے ساتھ تیسری  شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جنہوں نے گزشہ دنوں عامر لیاقت سے خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی اور عامر لیاقت نے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں