یوکرین میں امن سمجھوتے کے فوری امکانات موجود نہیں ہیں: انتونیو گوتریس

 یوکرین میں امن سمجھوتے کے فوری امکانات موجود نہیں ہیں: انتونیو گوتریس

ویانا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ یوکرین میں امن سمجھوتے کے فوری امکانات موجود نہیں ہیں.

ویانا میں آسٹریا کے صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انتونیو گوتریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ ،وہ سب کچھ کر رہا ہے جو اس کے بس میں ہے، تاکہ زندگیاں بچائی جاسکیں، انخلا میں مدد دی جاسکے اور انسانی ہمدردی کے امدادی کام میں ہاتھ بٹایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہمیشہ جاری نہیں رہے گی۔ ایک وقت آئے گا جب امن مذاکرات ہوں گے۔ البتہ مستقبل قريب میں ایسا ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مصنف کے بارے میں