ڈالر بے قابو, اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

ڈالر بے قابو, اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی: امریکی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

 فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 87 پیسےکا مزید اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 190.89 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  1 روپے کے  اضافے کے بعد 192 عشاریہ 50 پیسے سے زائد  پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 188 عشاریہ 66 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے قرضوں کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے ، اس وقت  قرضوں پر 4000 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی تک معاملات طے نہ ہونے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار اپنا مال بیچ رہے ہیں۔ آج دن کے آغاز میں حصص بازار میں کاروبار مثبت رجحان سے شروع ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے نکلنا شروع کر دیا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ساڑھے چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں