گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، ماہرین موسمیات کی شہریوں کو اہم ہدایت

گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ، ماہرین موسمیات کی شہریوں کو اہم ہدایت

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم  رہنے کی توقع ہے۔ماہرین موسمیات نے شہریوں کو اہم ہدایات کردیں۔


محکمہ موسمیات نے  ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے،  پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ  سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے علاقے تربت میں پارہ چھیالیس اور سبی میں 49 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھوپ  میں نکلنے سے پرہیز کریں  کیونکہ ہیٹ ویو کی وجہ سے گرمی کی شدت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں