بسمہ معروف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

بسمہ معروف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بسمہ معروف کو  23- 2022 سیزن کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم  ایکشن سے بھرپور سیزن کی تیاری میں مصروف ہے جس میں  ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت  کم از کم 25 میچ کھیلے گھیلے گی۔سیزن کا آغاز  سری لنکا کیخلاف کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں سے ہو گا ۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں  12 سے 24 جولائی تک  آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کھیلنے کے لیے بیلفاسٹ جائے گی جبکہ اس کے بعد 25 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے برمنگھم جائے گی۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی طرح بسمہ اپنی بیٹی فاطمہ اور والدہ کے ساتھ بیلفاسٹ اور برمنگھم کا سفر کریں گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی والدین کی معاونت کی پالیسی کے مطابق سفر، رہائش اور بورڈنگ کے اخراجات کا اشتراک کرے گی۔

مصنف کے بارے میں