تحریک عدم اعتماد سے ایک رات قبل مارشل لاءکی دھمکی دی گئی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

تحریک عدم اعتماد سے ایک رات قبل مارشل لاءکی دھمکی دی گئی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر حملہ آور ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پیغام پہنچایا گیا کہ فوری الیکشن تسلیم نہ کئے تو مارشل لاءہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں جو ناقابل برداشت ہے ۔ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے پیغام پہنچایا گیااور دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لاءہو گا۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ دھمکی سابق حکومتی وزیر نے میرے ایک ساتھی کے ذریعے پہنچائی۔ ہم وہ غیر جمہوری قوتیں نہیں جو انتخابات نہیں چاہتیں مگر ہماری پارٹی پالیسی ہے، پہلے اصلاحات پھر انتخابات، ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پر یقین نہیں رکھتے جبکہ عمران خان نے جھوٹ پر مبنی انتہائی پوزیشن لی، 3 اپریل جیسے غیر آئینی اقدام کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہئے جو غیر آئینی کاموں میں ملوث افردا کی نشاندہی کرے۔ 
انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی جہاں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آبادی تبدیل کر رہا ہے اور اس نے 5 اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آبادکاری شروع کی، ہم بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں