وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی وزارت کی پیشکش, علیم خان نے معذرت کر لی

 وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی وزارت کی پیشکش, علیم خان نے معذرت کر لی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پر عبدالعلیم خان نے شکریہ کے ساتھ معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کیا تھا ۔ترجمان میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کر دی. انکا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں ، عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے اختلافات کے بعد عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کی تھیں اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن )کے حمزہ شہباز کا ساتھ دیا تھا جب کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی مخالفت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں