حالات کو موجودہ صورتحال سے نکالنا ہو گا ورنہ جھاڑو بھی پھر سکتا ہے: شیخ رشید

حالات کو موجودہ صورتحال سے نکالنا ہو گا ورنہ جھاڑو بھی پھر سکتا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں دو وزیراعظم، دو وزیر خزانہ اور دو وزیر پیٹرولیم ہیں، حالات کو اس صورتحال سے نکالنا ہو گا کیونکہ حالات اگر کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں لکھا ’دو وزیر خزانہ ہیں، مفتاح اور اسحاق۔ دو وزیراعظم ہیں، نواز اور شہباز۔ دو وزیر پیٹرولیم ہیں، خرم اور خاقان اور جوبائیڈن نکلا زرداری کا یار خاص، زرداری کہتا ہے فون پر اس نے بتایا نہیں مراسلے کا حال۔ ڈالر چلے گا 200 روپے کی چال اور ملک کو کر سکتا ہے، ڈیفالٹ۔ پھر راج کرے گی خلق خدا اور لانگ مارچ ہو گا اس کی آخری انتہاء۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔‘ 

08745e8a59bb2f03ffc6377691e59091

قبل ازیں انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کسی وزیر کا بلاول بھٹو سے رابطہ تو ہے، میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لاءکی دھمکی دے سکتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ حالات کو اس صورتحال سے نکالنا ہو گا جبکہ اسی ماہ فیصلے ہو جائیں گے اور کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ان کے خلاف مقدمات بند ہو جائیں؟ کیا یہ چاہتے ہیں کہ اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں؟ 

مصنف کے بارے میں