تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ روانگی

تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ روانگی

کراچی :تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ روانگی ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 16 مئی کو امریکا جائیں گے جہاں وہ امریکہ سے واپسی پر 22 مئی کو ڈیواس ،سوئٹزرلینڈ روانہ ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی وزیر خارجہ بننے کے بعد پہلی بار امریکہ جا رہے ہیں ،بلاول بھٹو 16 مئی کو امریکہ جائینگے جہاں سے امریکہ واپسی پر 22 مئی کو ڈیواس اور سوئزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرینگے ۔

ڈیواس ، کولسٹر میں ورلڈ اکنامک فورم 22 سے 26 مئی تک  ہوگا،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلاول کے دورہ امریکہ سے قبل پاکستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی مذکرات بھی ہوئے ہیں ۔

پاکستان اور امریکہ نے واشنگٹن میں اپنے سیکورٹی سطح کے مذاکرات مکمل کر لیے،یہ بات چیت نیویارک میں ان کی خارجہ پالیسی کے سربراہوں کے درمیان طے شدہ ملاقات سے چند روز قبل ہوئی تھی۔