وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی ۔دوران ملاقات وزیر خارجہ  نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے  اسلام آباد میں  الوداعی ملاقات کی ،دوران ملاقات وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  پاک امریکا تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا اعادہ کیا۔

بلاول بھٹو نے  پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔ رخصت ہونیوالی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے  پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے خدمات پر وزیر خارجہ کو  خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر خارجہ  نے امریکی ناظم الامور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا 

مصنف کے بارے میں