نواز شریف کی واضح پالیسی ہے جس جس نے آئین شکنی کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے: رانا ثنا 

نواز شریف کی واضح پالیسی ہے جس جس نے آئین شکنی کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ  قائد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔۔میاں نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کریں گے۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ملک، قوم اور حکومت کو درپیش موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔گزشتہ چار سالوں کے دوران جو گند پھیلایا گیا اس حوالے سے حکومت کو لیڈر شپ سے جو پالیسی لائن درکار تھی، اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر جو وژن دیا ہے، اس پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر عمل درآمد کریں گے۔گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی روایات کو پامال کیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان ملک میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرا رہے ہیں، پوری قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔اس طرح کی چیزوں کو روکنے کے لئے قائد نواز شریف کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی۔میاں نواز شریف نے بطور لیڈر ہماری بہتر طریقے سے رہنمائی کی۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ  قائد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ جس جس نے بھی آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف ملک کے قانون کے مطابق آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئین شکنی پر زیرو ٹالرینس ہے، ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں