اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کو پتا چلا تو ان اداروں کو بتایا جو سازش روک سکتے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ میں نے اور شوکت ترین نے انہیں بتایا افسوس سازش نہیں روکی گئی۔
اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ سب اسلام آباد پہنچیں ۔ فوجی اگر خود نہیں آسکتے تو اپنی فیملیز کو اسلام آباد دھرنے میں بھیجیں ۔ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری نیب اصلاحات کریں گے۔اٹک میں بھی عمران خان نے مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ شریف برادران کو چور،آصف زرداری کو ملک کی بڑی بیماری اور مخالفین کا قاتل قرار دیدیا کہا حکومت نہ گرائی گئی تو مزید مشکلات پیدا کریں گے۔