میرے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار آرمی چیف ہے، دوبارہ گرفتار ہوا تو پھر جلاؤ گھیراؤ ہوگا: عمران خان

میرے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار آرمی چیف ہے، دوبارہ گرفتار ہوا تو پھر جلاؤ گھیراؤ ہوگا: عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران  خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر  ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں موجود ہیں۔انہوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگردوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر وہی رد عمل آئے گا اور میں نہیں چاہتا کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو۔اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوال کیاکہ  قید کے دوران  آپ کی سٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ عمران خان نے نفی میں سر ہلایا۔


پوچھا گیا کیا آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کرلی ہے؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی مسکرادیے۔آپ کی خاموشی کو سمجھیں کیا ڈیل کرلی گئی ہے؟ اس پر عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔


عمران خان نے کہاکہ خدشہ ہے جیسے نکلوں گا گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔بشری بی بی سے بات کرنے کی اجازت ملی تھی اب تک نہیں کی۔مسرت چیمہ سے نیب کے نمبر سے بات کی۔نیب کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک تھا۔ان سب کا ذمہ دار صرف آرمی چیف ہے۔

مصنف کے بارے میں