عمران خان 11 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ

عمران خان 11 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ
سورس: Twitter

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان 11 گھنٹے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان اپنی ذاتی سکیورٹی میں روانہ ہوئے ہیں۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان آج سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کے بعد صبح 11 بجے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں تمام مقدمات جو ان کے خلاف درج ہیں اور وہ جو درج ہونے ہیں ان میں ضمانت دے دی تھی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں پیر کی صبح تک گرفتار نہ کیا جائے ۔ انہیں مکمل سیکورٹی دی جائے۔ تحریری حکم نامہ ملنے تک عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہی موجود رہے ۔ 

ان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ارد گرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا۔ اس کے بعد عمران خان کو  روانہ کردیا گیا۔ عمران خان اسلام آباد پولیس کی سیکورٹی میں لاہور روانہ ہوئے۔