کراچی میں رینجرز کا آپریشن ، پی پی رہنما فیصل شیخ سمیت 8 افراد گرفتار

کراچی میں رینجرز کا آپریشن ، پی پی رہنما فیصل شیخ سمیت 8 افراد گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور پرانی سبزی منڈی میں رینجرزنے  سرچ آپریشن کے دوران 8مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا ۔ ناظم آباد سے رہنما پیپلزپارٹی فیصل شیخ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔  پارٹی ذرائع کا کہنا ہے فیصل شیخ کو سادہ لباس اہلکار گھر کے باہر سے لے گئے ۔

رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن گینگ وار ملزمان احمد علی مگسی اور درویش گروپ کے خلاف کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران رینجرز نے پرانی سبزی منڈی سے عیسی نگری تک کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں میں لے لیا۔