شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 273 واں عرس، کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 273 واں عرس، کل سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ بھر میں کل عام  تعطیل ہوگی ۔ نیو نیوزکے مطابق  سندھ حکومت نے  15 نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 273 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے

 نوٹی فکیشن میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت اداروں سمیت سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔