ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے  جاری ہیں۔ فلوریڈا ، اوہائیوسمیت کئی شہروں میں ہزاروں افرادسڑکوں پر احتجاج  کرر ہے ۔ریاست  میامی میں مظاہرین نے مک آرتھرکازوے کوبندکردیا ۔ پولیس نے متعدد مظاہرین گرفتاربھی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں60 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

امریکی شہری واشنگٹن، اوکلینڈ، شکاگو ، لاس اینجلس ،فلاڈیلفیا ، ایکواڈور، سان فرانسسکو ، ڈینور، بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے۔

اس کے علاوہ میامی اور دیگر شہروں میں لوگوں نے ٹرمپ ہوٹل کے سامنے احتجاج کیا جہاں پولیس نے مظاہرین پر لال مرچ والی سپرے بھی کی اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا ۔مشتعل شہریوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی اور ہائی وے کو بلاک کر دیا تاہم اس دوران پولیس نے 60سے زائد شہریوں کو دنگا فساد کرنے کے الزامات پر گرفتار کر لیا۔ .