ٹرمپ کا انتخاب، یورپ اور امریکا کے تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہے: صدر یورپی کمیشن

ٹرمپ کا انتخاب، یورپ اور امریکا کے تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہے: صدر یورپی کمیشن

لگسمبرگ: صدر یورپی کمیشن جین کلاڈینکر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد یورپ اورامریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

لگسمبرگ میں خطاب کرتےہوئے جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہوگا کہ یورپ کیا ہے۔ کیسےکام کرتاہے، ان کی بنیاد اور ڈھانچےکے لحاظ سے بین الابراعظمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طورپر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے،جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم پر موجو دکوئی دیہات ہوگا، ہمیں ٹرمپ کےساتھ 2سال ضائع کرنے ہوں گے ۔