وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور

وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق انسدا د دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 25ہزار روپے مچلکوں کے عوض وسیم اختر کی ضمانت منظور کی ۔میئر کراچی وسیم اختر کی 29مقدما ت میں سے 38میں ضمانت منظور ہو چکی ہے،اب وہ صرف دہشت گردوں کے علاج کرانے کے مقدمے میں گرفتار ہیں ۔

 واضح رہے کہ وسیم اختر کیخلاف 22 اگست کو تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔