لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل، ٹریفک جام،شہری ڈاکٹروں کو کوستے رہے

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل، ٹریفک جام،شہری ڈاکٹروں کو کوستے رہے


لاہور: مال روڈ  پر ینگ ڈاکٹرز اور واٹرمنیجمنٹ بورڈ کے ملازمین کا دھرنا جاری ہے۔ ڈبلیو ایم بی کا ایک ملازم مطالبات پورے نہ ہونے پر خود کشی کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔


کلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ۔ مصروف ترین مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامناہے۔

لاہور میں 5روز سے مال روڈ پر ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی اور حکومتی بے بسی کے درمیان جاری مقابلے نے عوام کو کر پریشان دیا۔

ڈاکٹر اپنے اُن ساتھیوں اور نرس کی بحالی چاہتے ہیں جو مریض اور اس کے لواحقین کے ساتھ مار پیٹ میں ملوث پائے گئے۔ شہری مسیحائی کے دعوے داروں کو کوستے رہے۔

دھرنے میں شامل نرسیں ہسپتال انتظامیہ کو ہی چکمہ دیتی رہیں ہسپتال آتیں حاضری لگاتیں اور مال روڈ کے دھرنے میں بیٹھ جاتیں ۔میو اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے نئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات حاصل کر لیں۔