جہانگیر خان ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر مقرر

جہانگیر خان ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر مقرر

کراچی: لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیاہے۔ سابق عالمی چیمپئن اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو چار سال کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جب کہ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نےمسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا،،،، اس کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے 1982 سے 1991 کے درمیان 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن مقابلوں میں فتح حاصل کی۔