پشاور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی پیشی پر جانے والے رکشہ سوار باپ بیٹے پر فائرنگ ، دونوں ڈرائیور سمیت موقع پر چل بسے۔

 نیو نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تیرائی بالا میں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے پیشی پر جانے والے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ملزمان نے ایک مقام پر رکشہ کوروکا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ مرنے والے باپ بیٹا سرکاری ملازم تھے ۔