آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار وں سمیت بہت سے امریکیوں کی ملک چھوڑنے کی تیاریاں

 آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار وں سمیت بہت سے امریکیوں کی ملک چھوڑنے کی تیاریاں

نیویارک: آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار وں سمیت بہت سے امریکیوں کی ملک چھوڑنے کی تیاریاں ٹرمپ کے صدر بنتے ہی آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار وں سمیت بہت سے امریکی ملک چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی رہائش حاصل کرنے کے لئے انکی امیگریشن کی ویب سائٹس پر رش بڑھ گیا ۔  معروف اداکار رابرٹ ڈی نیرو ،ٹرمپ کےسخت مخالف رہے ہیں ۔  انہوں نےڈونلڈٹرمپ کےصدربننےپرآبائی ملک لوٹنےکااعلان کیاتھا۔ اٹلی کےقصبےکے میئرفیرازانو نے کہا کہ رابرٹ ڈی نیروپناہ لیناچاہتےہیں توان کےاستقبال کیلیےتیارہیں۔
اس کے علاؤہ عام امریکی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ جس کے بعد کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی امیگریشن والی ویب سائٹس پر لوگوں کی درخواستیں بڑے پیمانے پر موصول ہو رہی ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔ اسی لئے وہ ملک چھوڑ رہے ہیں۔