مصر میں دو لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی

مصر میں دو لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی

قاہرہ:مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں اور اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد علی سٹریٹ پر تیموریہ اسکول کے سامنے چلنے والے پیدل افراد کو یک دم زمین پر کسی چیز کے زور دار طریقے سے گرنے کی آواز سنائی دی جس کے فورا بعد ایک اور آواز اور انسانی چیخ سنی گئی۔


جائے مقام پر پہنچ کر دیکھا گیا تو دو لڑکیاں زمین پر خون میں لت پت پڑی تھیں۔ انہیں فوری طور پر بورسعید جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں حالت تشویش ناک ہونے کے سبب قاہرہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جس دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر جاگریں،لڑکیوں کی شناخت رون السید حسن اور سارة لطیف کے نام سے ہوئی اور دونوں کی عمریں پندرہ برس ہیں۔