یاسرعرفات کی پر اسرار موت پر سے جلد ہی پردہ اٹھا لیا جائے گا، صدر محمود عباس

 یاسرعرفات کی پر اسرار موت پر سے جلد ہی پردہ اٹھا لیا جائے گا، صدر محمود عباس


غزہ :فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہاہے کہ سابق فلسطینی رہنماءیاسر عرفات کی پر اسرار موت کے سلسلے میں جلد ہی قاتلوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا جس سے سب کو شدید دھچکا لگے گا۔ مرحوم صدر یاسر عرفات کی بارہویں برسی کے موقع پر الفتح کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں قاتلوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہے لیکن میری ہی شہادت کافی نہیں ہے۔
تحقیقاتی کمیشن کو تمام تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد قاتلوں کے ناموں کا اعلان کریں گے جس سے سب کو شدید دہچکالگے گا۔فلسطین کے سابق صدر اور تنظیم آزادی فلسطین کے رہنما یاسر عرفات فرانس کے دارالحکومت پیرس میں علاج کے دوران 11 نومبر 2004 کو انتقال کرگئے تھے۔