اوباما نے آخری بیرونی دورہ پلان کر لیا ، یورپی اتحادیوں اور چین کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے

اوباما نے آخری بیرونی دورہ پلان کر لیا ، یورپی اتحادیوں اور چین کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے


اسلام آباد :امریکی صدر براک اوباما نے اپنا آخری دورہ پلان کر لیا ¾ یورپی اتحادیوں اور چین کے صدر سے ملاقاتیں کرینگے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امریکی صدر براک اوباما نے 4 سالہ دور حکومت کے بعد بالآخر رخت سفر باندھ لیا انہوں نے اپنا آخری بیرونی دورہ پلان کیا ہے
جس میں وہ سب سے پہلے یونان جائیں گے جہاں وہ پارتھنون کا دورہ کریں گے اور ایتھنز میں عالمگیریت کے چیلنجوں پر اہم تقریر کریں گے۔وہاں سے اوباما جرمنی کےلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ جمعرات کو چانسلر آنگلہ مرخیل سے باہمی امور پر ملاقات اور مشترکہ اخباری کانفرنس کریں گے۔ برلن میں وہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔
براک اوباما برلن سے لیما جائیں گے جہاں پیرو میں وہ ایشیا پیسیفک معاشی تعاون (اے پی اِی سی) کے سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سربراہ اجلاس کے احاطے سے باہر، ہفتے کو اوباما چینی صدر شی جنپنگ سے باہمی امور پر ملاقات کریں گے ¾ اتوار کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکم ٹرنب بل سے ملیں گے۔
ری پبلیکن امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد، امریکہ کے صدر کی حیثیت سے براک اوباما اپنے آخری بیرونی دورے کے دوران زیادہ محتاط انداز اپنائیں گے ۔