بھارت سے پہلی خصوصی ٹرین 900سکھ یاتریوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

بھارت سے پہلی خصوصی ٹرین 900سکھ یاتریوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی


لاہور :بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین نو سو سکھ یاتریوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بھارت سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین مہمانوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔
پہلی ٹرین کے ذریعے تقریبا نو سو سکھ یاتری لاہور پہنچے ہیں۔لاہور پہنچنے پر سکھ یاتریوں کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔اس موقع پر سکھ یاتریوں نے بے حد محبت کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھا وہ اپنے گھر آئے ہیں۔