ہوبارٹ ٹیسٹ: پہلا دن باؤلرز کے نام ، 15 وکٹیں گرگئیں

ہوبارٹ ٹیسٹ: پہلا دن باؤلرز کے نام ، 15 وکٹیں گرگئیں

ہوبارٹ:آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کےباعث  آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 85رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جبکہ جنوبی افریقا کی بھی پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 171 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں ہی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بولرز نے آسٹریلوی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا اورصرف 8رنز پر کینگروز کے 4 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلوی ٹیم کا اسکور جب 31 تک پہنچا تو اس کے 6کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھےجبکہ پوری ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔فیلنڈرز نے 5اور ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹیو اسمتھ 48 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور صرف 46 پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھی۔ کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنا لیے تھے اس طرح اسے آسٹریلیا پر 86 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔