پنجاب میں نیا صوبہ بنایا جائے، ٹرمپ 5 سال پورے نہیں کر سکیں گے: جاوید ہاشمی

پنجاب میں نیا صوبہ بنایا جائے، ٹرمپ 5 سال پورے نہیں کر سکیں گے: جاوید ہاشمی

ملتان: تحریک انصاف کے سابق  صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اکثریت کا نشہ خرابی کی طرف لے جاتا ہے۔  آنے والے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ کو بھی تھنک ٹینک بنا کر سوچنا ہوگا۔  پنجاب میں نیا صوبہ بنانا ہوگا۔ انھوں نے تجویز دی کہ لاہور کو ہی الگ صوبہ بنادیا جائے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکا قوم ہی اقلیتوں کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 5 سال مکمل نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی مدت پانچ سال نہیں بلکہ 4 سال ہے۔