لاہور میں 8 سالہ بچے پر2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا

لاہور میں 8 سالہ بچے پر2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا

لاہور: ما نگا منڈی کی پولیس نے چوتھی جماعت کے طالب علم کیخلاف2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا،8سالہ زین ضمانت کے لیے لاہورکی سیشن عدالت پہنچ گیا۔مانگامنڈی کے رہائشی 8سالہ زین نے بتایاہے کہ اس کے خاندان کی علاقے میں دشمنی چلی آرہی ہے،مخالفین نے اسی عناد کی بنا پر اس کے خلاف 2افراد چودھری اقبال اور لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ۔جھوٹے مقدمے میں ضمانت کیلیے اس نے سیشن عدالت سے رجوع کیاہے،زین کی استدعاہے کہ عدالت اسے انصا ف فراہم کرے۔