کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700سے زائد ہوگئی

کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1700سے زائد ہوگئی

کراچی: ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد رواں سال 1700سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے۔انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ ڈینگی سے رواں سال متاثرہ افراد کی تعداد 2099 تک جا پہنچی ہے،جس میں سے 1700 افراد کا تعلق صرف کراچی سے ہے۔ڈاکٹر سولنگی کے مطابق رواں سال ڈینگی نے 3افراد کی جان لے لی ہے،جن میں 2 تعلق کراچی اور ایک بینظیر آباد کا رہائشی ہے۔