ترک فوج میں خواتین کو حجاب،مردوں کو داڑھی کی اجازت دیدی گئی

ترک فوج میں خواتین کو حجاب،مردوں کو داڑھی کی اجازت دیدی گئی


انقرہ :ترکی میں کمال اتا ترک دور عائد پابندیاں میں نرمی کی جا رہی ہیں۔ اب 93سال بعدفوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین کوحجاب پہننے اورمردوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
سرکاری گزٹ میں جاری ایک حکم کے مطابق ترک فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر حجاب پہننے اور مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی کو ختم کردیا گیا ہے ،نئے قوانین میں مرد فوجی سویلین اہلکارموسم گرما میں ٹائی پہننے یا نہ پہننے کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی طرف سے 2103میںجمہوریت پیکج کے تحت ڈریس کوڈ میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔ترکی میں رواں برس 27اگست کو پولیس میں خواتین اہلکاروں کے حجاب اور2011کے اوائل میں یونیورسٹیوں میں حجاب سے پابندی ہٹائی گئی تھی جبکہ ریاستی اداروں اور پارلیمنٹ میں یہ پابندی 2013میں ہٹا ئی گئی۔