فوج بلا کر افغان عوام کو اپنے رہنما خود منتخب کرنے دیا جائے: حکمت یا رکا ٹرمپ سے مطالبہ

فوج بلا کر افغان عوام کو اپنے رہنما خود منتخب کرنے دیا جائے: حکمت یا رکا ٹرمپ سے مطالبہ

کابل : حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ایک خط میں انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔

حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے خاص طور پر افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں حالیہ آپریشن کی جانب اشارہ کیا جہاں 30 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدہ طے  ہوا تھا جس کے بعد  روپوشی زندگی گزارنے والے سابق وزیر اعظم کی افغان سیاست میں واپسی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔