جدہ میں طلاق کے یومیہ 24 واقعات کا اندراج

جدہ میں طلاق کے یومیہ 24 واقعات کا اندراج

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلاق کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جدہ گورنری میں اوسطا طلاق کے 24 واقعات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

سعودی اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسلامی سال کے پہلے مہینے کے دوران طلاق کے 572 کیسوں کا اندراج کیا گیا۔ فیملی کورٹس میں ججوں کی ناکافی تعداد کے باعث طلاق کے دسیوں مقدمات کو نمٹایا نہیں جاسکا۔

جدہ گورنری کی فیملی کورٹ میں طلاق سے متعلق مقدمات کو نمٹانے میں صرف دو جج کام کررہے ہیں۔ اگر طلاق کی شرح میں اسی تناسب سے اضافہ جاری رہا تو طلاق کے واقعات کو جلد نمٹانے میں مزید مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں