جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے

جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش

بمبئی: پاک بھارت کشیدگی کے باوجود جے پور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں ماہ میر، ہیل ہول اور لٹل ریڈروزز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کے باعث کئی پاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں اور وہ وطن واپس آنے پر مجبور ہوئے۔

بھارتی ہندو انتہاء پسندوں اور جنگی جنون میں مبتلا ملک کی جارحیت سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ہدایتکاروں کو سنگین مسائل کا سامنا رہا جبکہ کئی معروف بالی ووڈ اداکاروں نے اس عمل پر تشیویش کا اظہار بھی کیا۔وہ بھارتی فلمیں جن میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اُن کے ہدایتکاروں کو بے جے پی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں بعد ازاں غنڈہ ٹیکس لگا کر فلم ریلیز کرنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی۔اس تمام تر صورتحال کے باوجود جے پور فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے آئندہ سال 7 جنوری سے ہونے والے تین روزہ فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں