شاہ رخ خان بھی ’’چائے والا‘‘ کے گرویدہ

’’چائے والا‘‘ کے نام سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان کا جہاں پاکستان بھر میں چرچا ہے وہیں اب بھارت میں بھی ان کے نام کے ڈنکے بجنا شروع ہوگئے ہیں

شاہ رخ خان بھی ’’چائے والا‘‘ کے گرویدہ

بمبئی:  ’’چائے والا‘‘ کے نام سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان کا جہاں پاکستان بھر میں چرچا ہے وہیں اب بھارت میں بھی ان کے نام کے ڈنکے بجنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان بھی ارشد خان کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

گزشتہ ماہ سماجی رابطے کی سائٹس کے ذریعے دھوم مچانے والے اسلام آباد کے چائے فروش ارشد خان کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔

18 سالہ ارشد پر قسمت کچھ اس طرح سے مہربان ہوئی کہ صرف چند دنوں میں ارشد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل بھی منتخب کرلیا۔

ایک انٹرویو میں جب ارشد خان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کی طرح دکھتا ہے تو ارشد نے کہا کہ شاید وہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان سے ملتا ہے، ارشد خان کے اس بیان کا کنگ خان نے بھی نوٹس لیا اور سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ارشد خان کی سادگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مصنف کے بارے میں