مولابخش چانڈیو نے نون لیگ کو وحدت پاکستان کے لیے خطرہ قرار دے دیا

مولابخش چانڈیو نے نون لیگ کو وحدت پاکستان کے لیے خطرہ قرار دے دیا

مولابخش چانڈیو نے نون لیگ کو وحدت پاکستان کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔مشیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں کہ نون لیگ کے وزراء ایساراستہ اختیار کررہے ہیں جس سے وفاق کو نقصان ہوگا۔حیدرآباد میں میڈیاسے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ وفاقی حکومت پر خوب گرجے برسے۔مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ ن لیگ وحدت پاکستان کےلیے خطرہ بن چکی ہے۔ انکے وزراء وفاق کوتوڑنے والے راستے اختیار کررہے ہیں ۔

انہوں نےنئے گورنر کی تقرری پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔بولے ن لیگ نے سعید الزماں صدیقی کو گورنر بنا کر بزرگ کے تقدس کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔ مولابخش چانڈیونے حکومت کو خبر دار کردیا کہ اپوزیشن پانامالیکس پر متحدہے۔ احتساب کے معاملے پر میاں صاحب کوبھاگنے نہیں دینگے.

نیوویب ڈیسک