ایڈورڈ منج کی"پل والی لڑکیاں" پیر کو نیلام ہو گی

سائوتھ بے کے نیلامی گھر نے نیلامی سے قبل ایڈورڈ منچ کے ٴٴپل والی لڑکیاںٴٴ نامی شہ پارے سے متعارف کروایا۔

ایڈورڈ منج کی

نفسیاتی اور جذباتی موضوعات پر تصاویر بنانے کی وجہ سے شہرت کے حامل ناروے کے مصور ایڈورڈ منچ کے ٴٴپل والی لڑکیاںٴٴ نامی شاہ پارے کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں پیر کے دن کھلی نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔ سائوتھ بے کے نیلامی گھر نے نیلامی سے قبل ایڈورڈ منچ کے ٴٴپل والی لڑکیاںٴٴ نامی شہ پارے سے متعارف کروایا۔ نیلامی گھر کے منچ کے 1902 ئ کے اس شہ پارے سے متعلق اس سے قبل کے بیان میں تصویر کے 50 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی جبکہ یہ شہ پارہ سال 2008 میں 30 ملین 8 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ سال 2012 میں فروخت ہونے والے مشہور ترین فن پاروں میں سے ایک منچ کا چیخ نامی شہ پارہ ہے جو 119.9 ملین میں فروخت ہوا تھا

مصنف کے بارے میں