درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد جاں بحق

 درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد جاں بحق

حب :بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں  درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا  ہو گیا جس میں30 افراد جاں بحق ہو گئے۔دھماکہ مزار کے احاطے میں ہوا جہاں دھمال ہو رہا تھا۔دھماکے کی جگہ پر 500افراد موجود تھے۔دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 100افراد  زخمی ہیں۔اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔کراچی سے ایدھی ایمبولینس حب کی جانب روانہ ہو گئیں۔کراچی کے اسپتالوں اور بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔درگاہ کے خلیفہ کے مطابق آج غیر معمولی رش تھا۔


اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعدادکا ابھی صحیح طرح سے اندازہ نہٰیں لگایا جا سکتا۔پورے بلوچستان میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔حب اور خضدار سے ایمبولینسز بھیج دی گئیں ہیں۔