سلمان خان سے بھارتی سپریم کورٹ نے جواب طلب کرلیا

بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 سلمان خان سے بھارتی سپریم کورٹ نے جواب طلب کرلیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ دنوں بھارتی ریاست راجھستان کی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر ریاستی حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر اب اعلیٰ عدلیہ نے بھی مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے  کے خلاف اپیل پرمقدمے کی سماعت کی اور سلمان خان کومقدمے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب دائرکرنے کا حکم دیا ہے جب کہ مقدمے کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی گئی ہے جس کی ریاستی حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی تھی۔واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ کے دوران اداکار سلمان خان پر کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر مقامی عدالت نے سلو میاں کو 2 مقدمات میں 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مصنف کے بارے میں