وزیراعظم نواز شریف کی حب دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم نواز شریف کی حب دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے  حب دھماکے کی شدید مذمت۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رصدمے کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔معصوم زائرین کو نشانہ بنانا بزدلی ہے۔معصوم شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

دوسری طرف وزریراعلیٰ بلوچستان نے  کمشنرقلات کوہنگامی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کی ہدایات  جاری کر دی۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کرنےکےلیےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں۔