افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ برطرف کر دیا

افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ برطرف کر دیا

کابل: افغانستان کی پارلیمنٹ نے خراب کارکردگی پر ملکی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کو اُن کے منصب سے فارغ کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر عبدالروف ابراہیمی کے مطابق وزیر خارجہ کے علاوہ دو دیگر وزرا بھی برطرف کر دیئے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ نے صدر اشرف غنی سے کہا ہے کہ اِن برطرف وزرا کی جگہ نئے مناسب افراد نامزد کئے جائیں۔ نئے وزرا کی توثیق بھی پارلیمنٹ سے حاصل کرنا لازمی ہے۔

پارلیمنٹ نے جن تین وزرا کو برطرف کیا ہے، اُن پر نامناسب کارکردگی کے علاوہ مختص بجٹ کا قبل از وقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دوسرے وزرامیں پبلک ورکس محمود بلیغ اور سوشل سروسز کی خاتون وزیر نسرین اوریا خیل شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں