پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی دو ماہ سے لاپتہ

پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی دو ماہ سے لاپتہ

ممبئی: پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ”را“کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے اپنے شوہر سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے گزشتہ 2 ماہ سے لاپتہ ہے۔ممبئی کی پووائی بلڈنگ جہاں کلبھوشن کی فیملی رہائش پذیر ہے وہاں کے چوکیدار نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کلبھوشن کی بیوی کو تقریباً 2 ماہ سے بلڈنگ میں آتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اسی گھر میں رہائش پذیر کلبھوشن کے انکل سبھاش نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن کی بیوی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ وہ آج کل کہاں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں کلبھوشن یادیو کی بیوی کو پاکستان آ کر شوہر سے ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔دریں اثناء کلبھوشن کی بیوی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے بھارت میں ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔